سکول کے زمانے میںایک حکایت پڑھی تھی کہ ایک کمرخمیدہ بڑھیا کوگلی کے بچے چھیڑتے تھے کہ اماں یہ کمان کہاںسے حاصل کی تو اس نے کہاکہ بیٹے جب تم میری عمرکوپہنچو گے تو ایسی کمان تمہیں بھی مل جائے گی تب ہم اس حکایت پرہنساکرتے تھے اوراب یہی حکایت یاد آتی ہے تو رونا آتاہے کہ بڑھیا نے بھی کیاپتے کی بات کی تھی ویسے اپنی عمر ابھی اتنی نہیں ہوئی کہ ہمیںوہ کمان خود بخود حاصل ہوجائے لیکن بڑھاپے میںاورکمانیں بھی ہوتی ہیں جوآپ نہ بھی چاہیںتو قدرت کی جانب سے مل جاتی ہیںاور ان میںایک کمان مخبوط الحواسی کی ہے جوالحمداللہ مجھے مل چکی ہے بچپن میں ہی جب ہم مخبوط الحواس بوڑھوں کے قصے سنتے تھے تو ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے تھے اورنہیں جانتے تھے کہ یہ وقت ہم پربھی آئے گا مثلاً مجھے چراغ دین دکاندار یاد آتاہے جوہرصبح اپنی دکان کھول کراس میںخود ہی جھاڑو دیاکرتا تھا جھاڑو دیتے ہوئے گرد اٹھتی تو اسے احساس ہوتا کہ یہ گرد اس کے کپڑوں پرپڑ رہی ہے وہ اسی جھاڑو سے اپنے کوٹ کی گرد صاف کرتا اورپھرسے صفائی Continue reading »
امریکی صدر اوبامہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں تاکہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا جائزہ لیں اور طے کریں کہ ان چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے امریکہ پاکستان کی کیونکر مدد کرسکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ داخلی سیاست ‘اقتصادیات اور خارجہ تعلقات کے مابین نقائص سے پاک رابطہ پہلی بار قائم کیا گیا ہے۔ اس سے قوم کی بہتری اور بقاء کی خواہش کے واضح خدو خال سامنے آسکیں گے ۔ Continue reading »
میرا خیال ہے کہ ہم اس سارے معاملے کو سمجھ نہیں پا رہے۔ افغانستان میں جاری طالبانیت امریکی تسلط کے خلاف بغاوت ہے۔ وہ لوگ جو اس سادہ سی حقیقت کو سمجھ نہیں پا رہے ، انہیں ازسرنو کسی تعلیم بالغاںکے ادارے میں داخلہ لینے کی ضرورت ہے۔ سو اگر ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ طالبانیت ، امریکی تسلط کے خلاف بغاوت ہے تو اس نکتہ نظر سے افغان بغاوت کا حقیقی سرپرست یا سرچشمہ تو پھر متحدہ ریاست ہائے امریکہ ہی ہے۔ Continue reading »
Recent Comments