میں کرکٹ سے جان چھڑاتا ہوں اور یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ ۔ ۔ میں اس کے آگے ہاتھ باندھتا ہوں ،منت سماجت کرتا ہوں کہ بی بی اور بھی دکھ ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا لیکن اس نازنین پر کچھ اثر نہیں ہوتا جہاں میں جاتا ہوں پیچھے پیچھے چلی آتی ہے میں [...]

 

بہت دنوں سے یہ سوات ہے جس کا اجاڑ پن دل میں اداسی بھرتا ہے اس وادی کے پیارے سو ہنے لوگ ہیں جن کی بے گھری کا خیال آتا ہے تو کلیجہ منہ کو آتا ہے اخبار میں جب کسی بھی لیڈر کا ایسا بیان پڑھتا ہوں جو سوات سے متعلق نہیں ہوتا تو [...]

 

جب موٹروے کی تعمیر اور تکمیل ہوئی تو اس کے بارے میں طرح طرح کے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ قومی خزانہ خالی ہوگیا ہے ہمارا ملک موٹروے کی عیاشی افورڈ نہیں کرسکتا اس سے کہیں بہتر تھا کہ جی ٹی روڈ کی حالت زار پر توجہ دی جاتی اور دراصل یہ صرف [...]

 

موت اور آپ کے درمیان ایک فاصلہ ہو تو وہ رومانوی لگتی ہے اس کادکھ محسوس تو ہوتا ہے پر سینے میں ایک گھاؤ نہیں لگاتا اور یہ فاصلے عمرے کے ہوتے ہیں برسوں کے ہوتے ہیں جب آپ جوان ہوتے ہیں اور مرنے والا آپ سے بہت دور بڑھاپے کی منزلوں پر ہوتا ہے [...]

 

مجھے خواب کم ہی آتے ہیں اور میں اکثر ان لوگوں کو نہایت رشک سے دیکھتا ہوں جن کے پاس ہر صبح درجن بھر خوابوں کی ایک فہرست ہوتی ہے اور وہ انہیں پوری تفصیل کے ساتھ آپ کو سنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں چاہے آپ کو ان سے دلچسپی ہو یا نہ ہو۔ ہر [...]

 

کہا تو یہی جاتا ہے کہ ایک دوسرے کو کھلانے پلانے اور دعوتیں دینے سے آپس میں پیار محبت بڑھتا ہے لیکن میرا تجربہ ہے کہ پیار محبت کم اور وزن زیادہ بڑھتا ہے اور ان دنوں میرے ساتھ بھی یہی ہورہا ہے ۔ لاہور کے پارکوں اور باغوں میں کھانے پینے کی رسم بے [...]

 

چند روز بیشتر میں نے اخبار میں کراچی کے چڑیا گھر کی ایک تصویر دیکھی جس میں ایک شاندار دھاریوں والا شیر اپنے پنجرے کے ایک کونے میں دبکا بیٹھا ہے اور پنجرے کے فرش پر پتھر، اینٹیں ، روڑے اورکنکر بکھرے ہوئے ہیں یہ کنکر اور پتھر پنجرے میں اس لئے نہیں بچھائے گئے [...]

 

بچپن میںفلمی گانے ہمارے کچے دماغوںاورکچے بدنوں پربہت اثر کرتے تھے۔ کوئی فلمی گاناسناتو خواہ مخواہ پہروںاداس رہے یابے وجہ خوش ہوگئے۔ ان دنوں محمدرفیع کاگایا ایک گیت’’ یہ زندگی کے میلے دنیا میںکم نہ ہوںگے افسوس ہم نہ ہوںگے‘‘ بے حد پاپولرتھا اورعام لوگوں کے علاوہ یہ فقیر حضرات کابھی بے حد پسندیدہ تھا [...]

 

افغانستان کتنا پیارا،کتنا نیارا ،کتنا راج دلارا ملک تھا اورپھراسے نظر لگ گئی جس نے ڈالی بری نظر ڈالی۔ پہلی بری نظر سوویت یونین نے ڈالی۔ پھر افغانوں نے خود ہی ڈالی اورپاکستان نے بھی اسے اپنے مفادات کی خاطر،ایک مونچھوںوالے آمر کی آمریت کی خاطر ڈالی۔ سب لوگوں نے جھولیاں بھریں جن میں سی [...]

 

اگرآپ کبھی بچے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بچے رہیں ہوں گے کہ یہ تو ممکن ہی نہیں کہ کوئی بچہ نہ رہا ہو اور وہ یکدم بڑا ہو جائے تو آپ جانتے ہوں گے کہ جب سکول میں آدھی چھٹی ہوتی ہے تو کیسے بچوں کا ایک سیلاب امڈتا ہوا باہر [...]

© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha