ایس ایم ایس و دیگر بیماریاں

آفتابیاں – آفتاب اقبال

ٹریفک، لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت کے سبب ہماری زندگی پہلے ہی ذلتوں سے عبارت تھی کہ وقت بے وقت آنے والے بیکار ایس ایم ایس کی بھرمار نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے۔ ہمارا بس چلے تو ہم ان تمام اداروں اور تنظیموں کو بین کرڈالیں جو ایس ایم ایس کو اپنی مارکیٹنگ کا وسیلہ بناتی ہیں۔
ایک احمق جو واٹر ٹینک سروس چلاتا ہے، نجانے کیوں یہ گمان کر بیٹھا ہے کہ ہمیں اس کی خدمات بڑی شدت کے ساتھ درکار ہیں۔ یہ شخص اپنے انتہائی مکارانہ ایس ایم ایس کے ذریعے ہر دوسرے تیسرے دن ہمیں Continue reading “ایس ایم ایس و دیگر بیماریاں”

فوڈ سٹریٹ ،بازار حسن اور گردو غبار حسن

آفتابیاں … آفتاب اقبال

بے پناہ مصروفیت نے کئی دن سے ہمیں روک رکھا تھا ورنہ ہم نئی فوڈ سٹریٹ کا ایک آدھ طواف آج سے دس دن پہلے ہی کرچکے ہوتے۔ بہرحال ہم کسی نہ کسی طرح گزشتہ شب نئی فوڈ سٹریٹ پہنچ ہی گئے۔ یاد رہے کہ لاہور میں فوڈ سٹریٹس دو طرح کی ہیں۔ ایک پرویز مشرف برانڈ اور دوسری حمزہ شہباز والی، مشرف برانڈ کی دیگر تمام اشیاء کی طرح اب فوڈ سٹریٹ بھی روبہ زوال ہے۔ ایک تو سرے سے بند ہی کردی گئی ہے جبکہ دوسری یعنی پرانی انارکلی والی بھی آخری سانسیں ہی لیتی نظر آتی ہے۔
حمزہ شہباز والی فوڈ سٹریٹ ہماری توقعات سے کہیں زیادہ شاندار نکلی۔ وہاں پہنچ کر ہم نے کیا کچھ دیکھا اور محسوس کیا، اس کا احوال ہم بعد میں بیان کریں گے پہلے ایک عمدہ اور اصل نسل کا شعر ملاحظہ کیجئے۔
ہم بھی گئے تھے گرمئی بازار دیکھنے Continue reading “فوڈ سٹریٹ ،بازار حسن اور گردو غبار حسن”