صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود

میں آج کل یہ سوچ سوچ کر پریشان بلکہ لہولہان ہو رہا ہوں کہ کہیں یہ سارا میلہ میرے دوست کا کمبل چوری کرنے کے لئے تو نہیں لگایا گیا۔ جوں جوں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اور لوگ مٹھیاں بھینچ بھینچ کر میڈیا کے سامنے تقریریں کرتے ہیں تو میرا شک یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ ہو نہ ہو یہ سارا ڈرامہ میرے دوست کو ڈس کوالیفائی کروانے کے لئے رچایا گیا ہے۔ اگرچہ میں جانتا ہوں کہ میرا دوست سخت جان ہے اور وہ آسانی سے ہار ماننے والا نہیں لیکن مجھے یوں لگتا ہے جیسے شیر اور چیتے مل کر اسے گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ اس کے سلطان راہی کے انداز میں ”تڑیاں“ دیتے ہوئے بیانات برداشت نہیں کرسکتے۔ Continue reading »

گریبان …منوبھائی

گزشتہ روز ان کالموں میں کھلی اور جاگتی آنکھوں کے ایک خواب کی باتیں کی گئی تھیں۔ یہ باتیں پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں اور معاشروں کے دورے اور وہاں کے تعلیمی نظام کو قریب سے دیکھنے کاموقع دینے کے بارے میں تھا۔ اس کالم کے سلسلے میں موصول ہونے والے ردعمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت سے علاقوں کے بہت سے لوگوں تک اس جاگتی آنکھوں کے خواب کا تذکرہ پہنچاہے مگر ”نیکی برباد گناہ لازم“ کے مصداق جن لوگوں کو یہ خواب اچھا اور خوش آئند لگا ہے انہوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا مگر جن لوگوں کو اس خواب سے تعلیم کے میدان میں اپنے خوابوں کے پریشان ہونے کا دکھ ہے انہوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور تعلیم کے شعبے میں پورے صوبے اور ملک کے دیگر علاقوں میں پائی جانے والی خرابیوں، کمزوریوں اور غفلتوں کا شکوہ کیا ہے۔ Continue reading »

اسلام آباد (عمر چیمہ) ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری‘ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور دوسرے سندھی وڈیرے براہ راست پانی چوری کرتے ہیں۔ پانی چوری کے اس طریقے کی وجہ سے نہروں کے ٹیل پر واقع اراضی بنجر ہو رہی ہے۔ یہ رپورٹ سیاسی اشرافیہ کے خلاف ایک سنگین فرد جرم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہڑی کینال کے نصیر ڈویژن‘ جہاں صدر زرداری کی اراضی ہے‘ میں بااثر جاگیردار 354 فیصد پانی براہ راست طریقے سے چوری کر لیتے ہیں اور اس طرح سے وہ 3.23 کیوسک فی ایکڑ کے بجائے 11.43 کیوسک فی ایکڑ پانی حاصل کر رہے ہیں۔ صدر زرداری کی اراضی کو آبپاشی کے لئے 138 فیصد پانی زیادہ مل رہا ہے۔ نثار کھوڑو کی اراضی کو مرکزی کینال سے براہ راست پانی چوری کے ذریعے 292 فیصد پانی زیادہ مل رہا ہے۔ آبپاشی Continue reading »

سب جھوٹ…امر جلیل

جھوٹی اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ان کے حمایتی وزیروں اور وزراء کے مشیران کا جارحانہ رویّہ دیکھ کر مجھے کئی دہائیاں پرانی ایک فلم کا گانا یاد آتا ہے:
”دیکھ تیرے سنسار کی حالت کیا ہو گئی بھگوان،
کتنا بدل گیا انسان“ Continue reading »

اسلام آباد (طاہرخلیل) حکومت نے مشرف دور میں امریکی دباؤ پر ہوائی اڈوں پر نصب مسافروں کی آمد و رفت کی نگرانی کا نظام ختم کر کے نادرا کے تیار کردہ نئے نظام کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستانی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں کے 25 مقامات پر اپنا پائسز سسٹم (Personal Identification Secure Comparison Evaluation System) نصب کر دیا تھا جس کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت کی نگرانی کی جاتی تھی اور مسافروں کا ڈیٹا سفر سے قبل ہی امریکا منتقل کر دیا جاتا تھا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک کی نگرانی میں امریکی نظام کی جگہ ملکی ساختہ ایک نیا نظام تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ہائیکورٹ، پاکستانی اوریجن کارڈز، قومی شناختی Continue reading »

گریبان …منوبھائی

گزشتہ روز پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میری کھلی او رجاگتی آنکھوں کو میری زندگی کا سب سے زیادہ سہانا اور خوبصورت ترین خواب دکھایا اور خواہش ہوئی کہ اپنی آخری اور ابدی نیند سے پہلے میں اس خواب سے جاگنے نہ پاؤ ں اور میری آئندہ نسلیں اس سہانے خواب کو شرمندہ ٴ تعبیر ہوتے دیکھیں۔
دیکھتاکیا ہوں کہ میرے وطن عزیز کی مجموعی آبادی کے کم از کم 63فیصد پر مشتمل نو عمر طلبا اور طالبات میں سے تعلیمی امتحانوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے پچاس نمائندے جن میں صوبہ پنجاب کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے گھرانوں میں جنم لینے والے شامل ہیں حکومت پنجاب کے خرچے پر دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور مہذب معاشروں اور ملکوں کے مصروف ترین مطالعاتی دورہ سے وطن واپس آئے ہیں اور اپنے ساتھ بہت سی کہانیاں اور باتیں لائے ہیں اور ان ملکوں او ر معاشروں کے دورے کے تاثرات بڑے شوق، جوش اور جذبے کیساتھ بیان کر رہے ہیں Continue reading »

چوراہا …حسن نثار

آج سب سے پہلے جاوید ہاشمی عرف عادی جنگجو جسے ”باغی“ کہلانے کا شوق بھی ہے یعنی ”کچھ شہر دے لوگ وی ظالم سن کجھ مینوں مرن دا شوق وی سی“ ۔ جاوید ہاشمی ایک ایسا جنگجو ہے جسے دشمن یا حریف نہ ملے تو خود اپنے ساتھ ہی جنگ چھیڑ لیتا ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہے جسے پوچھا جائے کہ ”آخر تم چاہتے کیا ہو؟“ تو نوری نت کی طرح لفظ چبا چبا کر کہتا ہے ”جڑیا ہویا پنڈا وکھو وکھ دیکھنا چاہناں“ یعنی اپنا جڑا ہوا جسم علیحدہ علیحدہ اعضا کی شکل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ جاوید اس بچے کی مانند ہے جسے غلیل بنانے اور پرندے مارنے کا شوق بلکہ خبط تھا۔ تنگ آ کر والدین اسے کسی بے حد مہنگے ماہرین نفسیات کے پاس لے گئے جس نے اس بچے کو اپنے کلینک میں رکھ کر اس کا علاج شروع کر دیا۔ چند ماہ کے بعد ڈاکٹر نے مریض بچے کے ماں باپ سے رابطہ کر کے انہیں یہ خوشخبری سنائی Continue reading »

صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود

یہی آموں کا موسم تھا پھر یوں ہوا کہ آموں کی پیٹیاں پھٹ گئیں، جنرل ضیاء الحق کا طیارہ ہوا میں پھڑپھڑانے لگا اور پھر آگ کے گولے کی مانند زمین پر آن گرا۔نتیجے کے طور پر پاکستان کے تیسرے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور فوجی صدر جناب ضیاء الحق صاحب اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ۔ جنرل اسلم بیگ اس وقت آمی چیف تھے انہوں نے عقلمندی کی کہ صدر صاحب کے کہنے کے باوجود ان کے طیارے میں قدم نہ رکھا اور اپنے طیارے پر پرواز کرتے ہوئے خیروعافیت سے راولپنڈی پہنچ گئے ۔ انہوں نے دوسری عقلمندی یہ کی کہ ملک میں مارشل لاء نہ لگایا ۔ حالات ایسے تھے کہ وہ چاہتے تو مارشل لاء لگا کر چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن جاتے ۔ الیکشن ہوئے اور میاں نواز شریف اکثریت کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم بن گئے نہ جانے آمی چیف مرزا اسلم بیگ صاحب کو میاں صاحب کی کونسی ادا اچھی نہ Continue reading »

Article by Javed Chaudhry, published in Daily Express (Zero Point) on 25th July 2010 Continue reading »

Article written by Ali Sukhanver, published in Daily Khabrain on 24th July 2010 Continue reading »

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha