آخر کیوں؟…رؤف کلاسرا
ہمارے اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہاء پر آپ غور فرمائیں کہ پورا ملک کرکٹر یاسر حمید پر ناراض ہے کہ اس نے کیونکر یہ انکشاف کیا ہے کہ تقریباً پاکستان کا ہر میچ فکس ہوتا ہے۔ سب کھلاڑی ایک خوفناک مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کو بھی اٹھارہ لاکھ پاؤنڈ میں ان کھلاڑیوں نے بیچ ڈالا تھا۔ میں یاسر حمید کو داد دیتا ہوں۔ ایک ایماندار اور کھرے انسان کو یہی باتیں کرنی چاہئیں جو اس نے کی ہیں۔ سچ وقتی طور پر سب کو برا لگتا ہے لیکن آخر عزت و توقیر اسی بندے کے حصے میں آتی ہے جو محض تالیاں پیٹنے والوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی ایمانداری کا سودا نہ کرے۔ غیرت لابی اب اس بات پر خفا ہے کہ یہ سب کچھ بتانے کی کیا ضرورت تھی کہ کیسے ہمارے یہ کھلاڑی پورے ملک اور قوم کی عزت کا سودا محض اٹھارہ لاکھ پاؤنڈ لیکر کر رہے تھے۔ یاسر حمید پر ہونے والی تنقید سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہم مالی کے Continue reading »
ڈاکٹر اشفاق حسن خان
آئی ایم ایف نے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی، بحالی اور تعمیر نو کیلئے فوری امداد کے تحت، پاکستان کو 450 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک بھی بالترتیب 1بلین ڈالر اور 2بلین ڈالر کی پیشکش کرچکے ہیں۔ اسی طرح تین بین الاقوامی مالیاتی ادارے ممکنہ مختصر وقت میں، مشترکہ طور پر، پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر، بطور قرض فراہم کریں گے۔ بین الاقوامی حلقوں نے بھی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے، بلین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ نقد رقم کی صورت میں زیادہ تر نرم شرائط پر یہ قرضہ دئیے جائیں گے۔ Continue reading »
گریبان … منوبھائی
بتایا گیا ہے کہ مذہبی اور قومی اہمیت اور تقدس کے اسلامی اور انگریزی کیلنڈر کے مہینے رمضان شریف اور اگست مبارک کے دوران پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں اورچوروں نے جہاں لوگوں سے 24کروڑ روپے کی مالیت کی نقد رقم لوٹی وہاں ان کو 145 کاروں، 230 موٹر سائیکلوں اور 250 موبائل فونز سے بھی محروم کردیا اور مزاحمت کرنے پر سات لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اٹھارہ کو شدید زخمی کر دیا۔ Continue reading »
صبح بخیر…ڈاکٹر صفدر محمود
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ ذہنوں میں تو انقلاب کی آرزو جنم لے چکی اب اسے ذہنوں سے نکل کر گلی کوچوں میں آنا ہے۔ آسمانوں پر تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ،اب اسے زمین پر اترنا اور اپنا رنگ دکھانا اور جمانا ہے۔ انقلاب کی صدائے بازگشت فضا میں پھیل چکی اور اب اس آواز خلق کو نقارہ خدا بن کر استحصال ،ظلم، بے انصافی ا ور ہوس زر کے بت توڑنے ہیں۔ روساء ،دولت کے انباروں پر بیٹھے ہوئے اہل زر، Continue reading »
Article by Javed Chaudhry, published in Daily Express on 7th September 2010 Continue reading »
لندن (جنگ نیوز) وزیر امیگریشن ڈیمین گرین نے برطانیہ میں حصول علم کی غرض سے آنے والے غیر یورپی طلبہ کے لئے قوانین مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ مطالبہ اس ریسرچ کے بعد کیا گیا جس میں سامنے آیا کہ ملک میں ہر پانچواں طالب علم ویزہ ملنے کے پانچ سال کے بعد بھی ملک میں موجود ہے۔ اس مطالبے کے تناظر میں نان یورپی طلبہ کے لئے ویزہ سسٹم میں تبدیلی کے امکانات میں مخلوط حکومت بھی امیگریشن میں کمی کا اعلان کرچکی ہے۔ اس تناظر میں ڈیمین گرین اپنی تقریر میں یہ کہیں گے برطانیہ میں موجودہ غیرملکی طلبہ کی تعداد ناپائیدار ہے۔ توقع ہے کہ اپنی امیگریشن تقریر میں وہ نئے اقدامات Continue reading »
چوراہا …حسن نثار
معاف کیجئے کہ خونی انقلاب کی باتیں کرنے والے انقلاب کی الف بے سے بھی واقف نہیں۔ انقلاب کوئی کباب نہیں ہوتا جسے سیخ یا توے سے اتار کر ڈکار لیا جائے۔ ہر انقلاب کا ایک مرکزی خیال یا یوں کہہ لیجئے کہ کوئی نظریہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کوئی باقاعدہ قسم کی قیادت بھی ہوتی ہے جو اس مرکزی خیال اور نظریہ کے ساتھ سو فیصد کمٹمنٹ رکھتی اور اپنے نظریہ کو عقیدہ سے کم نہیں سمجھتی۔ صرف اعلیٰ ترین قیادت ہی بری طرح کمٹڈ نہیں ہوتی بلکہ نچلی ترین سطح تک کے ورکرز بھی اس ”کاز“ کو اپنا سیاسی ایمان سمجھ کر اس کے لئے جی جان کی بازی لگانے پر تیار ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ کوئی ایسی قیادت جو انقلاب کا خواب دیکھ سکے یا ڈول ڈال سکے۔ پاکستان کی سیاسی فضاء سے تو جینوئن سیاسی ورکر بھی ختم ہو چکا … ”انقلابی“ تو بہت دور کی بات ہے۔ یہاں سے تو وہ Continue reading »
کس سے منصفی چاہیں … انصار عباسی
پاکستان کو ہم نے بیرونی طاقتوں کے حوالے کر دیا ہے۔ کوئی دوسرا ملک یہاں طالبانائزیشن اور عسکریت پسندی کو ہوا دے رہا ہے تو کوئی دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کے پیچھے ہے۔ ایک طرف شیعہ سنّی فسادات کرائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف دیوبندی اور بریلوی طبقہ فکر کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اگر بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے تو افغانستان کے راستے قبائلی علاقوں اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے ذریعے پورے ملک میں دہشت گردی کے ایک ایسے فتنے کا بیج بویا جا رہا ہے جس نے پہلے یہاں ہر شخص کا سکون تباہ کر دیا ہے اور ہر طرف آگ اور Continue reading »
لندن (جنگ نیوز) ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پاکستانی کھلاڑی نے ایک حالیہ بین الاقوامی میچ کے دوران موبائل فون اپنے ہیلمٹ میں چھپارکھا تھا تاکہ اس کا سٹہ بازوں سے رابطہ رہے۔ سنڈے ٹیلیگراف کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسے یہ خبر اس کھلاڑی کے ایک ساتھی نے بتائی تھی۔ Continue reading »
Article by Javed Chaudhry, published in Daily Express on 5th September 2010 Continue reading »
Recent Comments