خبريں اردو سے محبت کرنے والوں کے لۓ

14Jan/091

برطرف کر کے مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا،ضیاء الحق کا طیارہ فضاء میں نہیں زمین کیساتھ ٹکرانے سے تباہ ہوا،محمود علی درانی

اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر محمود علی درانی نے کہا ہے کہ اجمل قصاب کو پاکستانی شہری تسلیم کرنے کا فیصلہ اعلی سطح کے اجلاس میں ملک کی اعلی ترین سکیورٹی ایجنسی کی مشاورت سے کیا گیا تھا وزیر اعظم کی جانب سے برطرفی کے بعد صدر زرداری نے مجھے فون کر کے اس پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوںنے انکشاف کیا کہ جنرل ضیاء الحق کا طیارہ فضاء میں نہیں بلکہ زمین کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہوا۔ اپنی رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اجمل قصاب کی قومیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کوئی خلاف ورزی نہیں کی انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ،غالباً وزیر اعظم نے محسوس کیا کہ ایوان صدر میں تمام بڑے فیصلے کئے جارہے ہیں جبکہ یہ فیصلے ایوان وزیر اعظم میں ہونے چاہیں ، انہوں نے کہا کہ اعلی سطح کے اجلاس میں اجمل قصاب کو پاکستانی شہری تسلیم کرنے کافیصلہ پاکستان کے انتہائی قومی مفاد میں قرار دیا گیا تھا سکیورٹی ایجنسی نے صدر کواس حوالے سے پہلے ہی بریف کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ برطرفی کے بعد انہوں نے وزیر اعظم گیلانی نے بات کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا ، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کے حامی ہیں لیکن انہیں امریکہ کا ایجنٹ کہے جانے سے نفرت ہے ان کی وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے امریکہ بھارت کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جنرل ضیاء الحق کے دورہ بہاولپور کا پروگرام جی ایچ کیو میں طے پایا تھا جبکہ ان کا طیارہ فضاء میں نہیں زمین پر گرنے کے بعد تباہ ہوا تھا انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کو امریکہ سے حاصل کئے گئے تین ٹینکوں کے ٹرائل دیکھنے کی دعوت انہوں نے نہیں دی تھی ، انہوں نے صرف دورے کے پروگرام کے بارے میں دی گئی ہدایات پر عمل کیا تھا ۔ضیاء الحق نے کور کمانڈر کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود ٹینکوں کی آزمائشی دوڑ کو دیکھیں گے ،محمود درانی نے کہا کہ اس وقت کے امریکی سفیر اور امریکی فوجی اتاشی نے بھی صدر کے ہمراہ جانے کی خواہش خود ظاہر کی تھی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ علیحدہ طیارے میں سفر نہیں کریں گے بلکہ جنرل ضیاء الحق کے ساتھ ان کے سی ون تھرٹی طیارے میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دعوی بالکل بے بنیاد ہے کہ ضیاء الحق کا طیارہ فضاء میں تباہ ہوا انہوں نے کہا کہ جہاز پہلے زمین پر ٹکرایا اور ایندھن کی وجہ سے اس میں آگ لگی۔

  • Share/Bookmark

Related posts:

  1. کچھ نہیں بدلا۔ علی احمد کرد کا گلہ – ڈاکٹر صفدر محمود
  2. پاک بھارت ایٹمی جنگ ماحول کیلئے تباہ کن، دنیا بھر کی فصلیں متاثر ہونگی، اقوام متحدہ
  3. گوجرہ اور قربانی کے بکرے ۔۔۔۔ مستنصر حسین تارڑ

Comments (1) Trackbacks (0)
  1. pakisan is a lslmic country. students its future. but profeceer is non-muslim


Leave a comment


No trackbacks yet.

Canonical URL by SEO No Duplicate WordPress Plugin