شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل پرویز مشرف ریٹائرڈ نے کہا کہ امریکی صدر براک اوبامہ کی پاکستان اورافغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس میں بھارت کو شامل نہ کیا جائے اور مسئلہ کشمیر حل نہ کیا جائے۔ چین کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں امریکی صدر براک اوبامہ کی نئی حکمت عملی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے تاہم بھارت کی شمولیت کے بغیر تمام کوششیں نامکمل ہیں۔ پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی نئی حکمت عملی ماضی کا تسلسل ہے اور امریکا میں مقیم بھارتی کمیونٹی کی زبردست لابنگ کی وجہ سے براک اوبامہ نے پاک افغان پالیسی میں بھارت کو شامل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال بعد سیاست میں آئیں گے۔

Courtesy: Daily Jinnah, 13-Apr-09

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks

Related posts:

  1. پرویز مشرف سے ملتا رہتا ہوں، سیاست سب کیلئے نہیں ہوتی، شوکت عزیز
  2. وکلاء کی کامیاب تحریک کے نشیب فراز
  3. امریکی سلامتی خطرےمیں ڈالی گئی
  4. اچھاوقت بھی دیکھا ہے اب براوقت بھی دیکھ لیں گے پرویز مشرف
  5. اختلاف یا پالیسی سے انحراف-ڈاکٹرملیحہ لودھی

Leave a Reply

(required)

(required)

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha