«

»

Dec 12

پاکستان کا فضائی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو مار گرانے کا فیصلہ

واشنگٹن(آن لائن)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے آئندہ فضائی حدودمیں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا فیصلہ کر لیا، امریکی میڈیا نے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد پاکستان اپنی فوجی حکمت عملی میں بھی تبدیلی لاچکاہے اور اسی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کو بھی مارگرایا جائے گا، رپورٹ کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون سمیت کسی بھی طیارے کو نہ صرف مارگرایاجائے گا بلکہ پاکستان فضائی حدودکی خلاف ورزی کو دشمنی خیال کرے گا، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی نے نیٹو حملے کے بعد دفاعی پالیسی کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں ڈرون حملوں کو مارگرانے کی ہدایات بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا حکومت پاکستان کی جانب سے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے بعد سخت موقف اپنائے جانے کے بعد شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں اور پروازوں میں بھی کمی آئی ہے اور 26 نومبر کے بعد شمالی وزیرستان میں امریکہ کا کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا تاہم رات کے اوقات میں امریکی جاسوس طیارے علاقے میں چند گھنٹے پرواز کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


nine + 3 =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>