لندن (جنگ نیوز) ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پاکستانی کھلاڑی نے ایک حالیہ بین الاقوامی میچ کے دوران موبائل فون اپنے ہیلمٹ میں چھپارکھا تھا تاکہ اس کا سٹہ بازوں سے رابطہ رہے۔ سنڈے ٹیلیگراف کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسے یہ خبر اس کھلاڑی کے ایک ساتھی نے بتائی تھی۔آئی سی سی کے قواعد کے تحت میدان میں موبائل لے جانے پر پابندی ہے اور اس کا مقصد سٹہ بازوں اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کو ناممکن بنانا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ یہ فون دائیں ائر پیس کے اندر ہیلمٹ کے ذریعہ پوشیدہ تھا۔ اس کھیل میں جس طرح کی میچ فکسنگ کی افواہیں عام ہیں اس لئے یہاں ان واقعات کا ہونا کوئی عجیب نہیں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=465348
Recent Comments