واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے ورکرز ویزوں کی فیس میں بڑے اضافے کا نیا امیگریشن قانون قابل عمل ہو گیا۔ ایچ ون بی اور ایل ون ویزوں کی فیس 2 ہزار ڈالر جبکہ ایل ون اے اور ایل ون بی ویزوں کی فیس 2250 ڈالر مقررکر دی گئی ہے۔ اس قانون کا اطلاق 30 ستمبر 2014ء تک کیلئے ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے چند روز قبل بھارتی اور امریکی کارپوریٹ اداروں کی تشویش کی پروا کئے بغیر ایک قانون پر دستخط کئے تھے جس کے تحت امریکہ کے ورکرز ویزوں (ایچ ون بی اور ایل ون) ویزوں کی فیسوں میں یکدم 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا تھا۔ مذکورہ قانون 20 اگست سے قابل عمل ہو گیا ہے۔

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha