نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی حکومت دنیا بھر میں انتہاپسندی کی مخالف ہے اور اس کے خاتمے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرچکی ہے لیکن اپنے ملک کی حدود میں انتہا پسندی اور مذہبی تنگ نظری اور نفرت کو فروغ دینے والوں کو ”اظہار آزادی“ کے نام پر کھلا چھوڑ دیا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال ریاست فلوریڈا کے ایک انتہاپسند پادری ٹیری جونز کی ہے جس نے 11 ستمبر کو سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی برسی کے موقع پر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پادری نے امریکی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کیلئے 11 ستمبر کو ”جلاؤ دن“ منانے کے اقدام کریں۔ گذشتہ روز انٹرویو میں اسلام کے بارے میں انتہائی بیہودہ باتیں کرتے ہوئے پادری نے کہا کہ اسلام غیرمسلموں کے قتل کا حکم دیتا ہے اور ٹریڈ ورلڈ کا سانحہ، مسلمانوں نے اپنے مذہبی احکامات کی تعمیل میں کیا ہے۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=455525
Recent Comments