اسلام آباد (طاہرخلیل) حکومت نے مشرف دور میں امریکی دباؤ پر ہوائی اڈوں پر نصب مسافروں کی آمد و رفت کی نگرانی کا نظام ختم کر کے نادرا کے تیار کردہ نئے نظام کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستانی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں کے 25 مقامات پر اپنا پائسز سسٹم (Personal Identification Secure Comparison Evaluation System) نصب کر دیا تھا جس کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت کی نگرانی کی جاتی تھی اور مسافروں کا ڈیٹا سفر سے قبل ہی امریکا منتقل کر دیا جاتا تھا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک کی نگرانی میں امریکی نظام کی جگہ ملکی ساختہ ایک نیا نظام تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ہائیکورٹ، پاکستانی اوریجن کارڈز، قومی شناختی کارڈز اور ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس کی تصدیق کیلئے ایئر پورٹس اور سرحدوں پر بائیو میٹرک ڈیوائسز کے کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔ ان کاؤنٹرز کو سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے کے نظام سے منسلک کیا جائے گا نادرا نے یہ نظام ایف آئی اے اور امیگریشن و پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر ڈویلپ کیا ہے۔ 6 ماہ پہلے اس کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر شروع کیا گیا تھا جو کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد حکومت نے امریکی پائسز سسٹم کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=454197

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha