اسلام آباد ( اظہر سید ) پاکستان کو دنیا کی 10ناکام ترین ریاستوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دنیا کی پہلی چار ناکام ترین ریاستوں میں صومالیہ، سوڈان، زمبابوے اور چاڈ شامل ہیں گزشتہ روز بین الاقوامی میگزین فارن پالیسی میگزین 2010ء کی ناکام ریاستوں کے جاری کردہ انڈکس کے مطابق پاکستان کو پہلی 10 ناکام ریاستوں میں شامل کیا گیا ہے ، 177 ممالک کی فہرست میں بھارت 87 ویں ، برما 13ویں، سری لنکا 22ویں اور نیپال 25ویں نمبر پر ہے جبکہ چین 57ویں پوزیشن پر ہے ، میگزین کے مطابق صومالیہ بنیاد پرست اسلامی عناصر کی مسلسل طاقت میں اضافہ ، لاقانونیت اور بحری قزاقی کی وجہ سے دنیا کی ناکام ترین ریاست ہے ۔انڈکس کے پہلے 15 ممالک میں یمن، نائیجریا اور کینیا بالترتیب 15ویں، 14ویں اور 13ویں نمبر پر ہیں جبکہ کوسٹاریکا اور ہیٹی 12 ویں اور 11ویں نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق زمبابوے چوتھے، کانگو پانچویں ، افغانستان چھٹے، عراق 7ویں نمبر پر ہے، پاکستان ، اتھوپیا، یوگنڈا، اریٹریا، کیمرون، لبنان، روانڈا، کمبوڈیا اور بھوٹان اور انگولا جیسے قحط زدہ غریب ممالک سے بھی پیچھے ہے ۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=443832

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha