واشنگٹن (اے پی پی) اسرائیل آئندہ 20 سال کے دوران دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا اور لاکھوں فلسطینی مہاجرین مقبوضہ علاقوں میں اپنے گھروں میں واپس آجائیں گے۔ یہ پیشن گوئی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک رپورٹ میں کی گئی ہے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے بعض ارکان کوبھی اس رپورٹ کے مندرجارت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام جو گذشتہ 25سال سے فلسطینی باشندوں پراسرائیلی مظالم کا مشاہدہ کررہے ہیں اب مزید خاموش نہیں رہیں گے ۔ جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ اور سابق سوویت یونین کی تحلیل جیسے حقائق یہ واضح کررہے ہیں کہ اسرائیل جونوآبادیاتی طاقتوں کاایک منصوبہ تھا، تاریخ کے ہاتھوں جلد یا بدیر اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ سی آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صورتحال تیزی کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کے دوریاستی حل سے ایک ریاستی حل کی طرف جارہی ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ 15سال کے دوران 20لاکھ یہودی امریکہ جبکہ 15لاکھ سے زیادہ روس اور یورپ کے دیگرحصوں کوہجرت کر جائیں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں رپورٹ دی ہے کہ اس وقت امریکہ میں 5لاکھ کے قریب یہودی آباد ہیں جن میں 3لاکھ صرف کیلی فورنیا میں مقیم ہیں، ان میں سے اکثریت کے پاس امریکی پاسپورٹ موجود ہیں اورجن کے پاس یہ پاسپورٹ نہیں وہ ان کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریاست کے مستقبل کو تاریک کرنے والی ایک اورحقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے ہاں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی جبکہ فلسطینیوں کے ہاں اضافہ ہورہا ہے۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks
  • Add to favorites
  • email

Related posts:

  1. وکی لیکس بہانہ۔آئی ایس آئی نشانہ
  2. پاکستان دنیا کی 10ناکام ترین ریاستوں میں شامل
  3. افغانستان: سی آئی اے سینٹر پر حملہ کرنے والا اردنی باشندہ اور ٹرپل ایجنٹ نکلا
  4. احتجاجی دنیا …… تخلیقی دنیا -حسن نثار
  5. سرگودھا سے گرفتار 5امریکیوں سے چشمہ بیراج کے نقشے برآمد

Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha