لاہور، گوجرانوالہ (جنگ نیوز،ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں) وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم ملک میں توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ دیگر بحرانوں کی طرح بجلی کا مسئلہ بھی حل کر لیں گے، ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، 3 ہزار میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کو مرحلہ وار پورا کر لیں گے، عوامی تکالیف کا احساس ہے، ہر ماہ ایک رینٹل پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے کا ٹاسک دیا ہے،توانائی کے شعبے میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، توانائی کے کئی منصوبے شروع ہوچکے ہیں، اگلے دس برسوں میں بجلی کی پیدوار 4 ہزار میگاوٹ کر دی جائیگی۔ اِن خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ایمن آباد میں ملک کے پہلے رینٹل پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گلف رینٹل پاور پلانٹ 7ماہ کی مدت میں مکمل ہوا ہے اور اِس پر 3کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں 62 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں  ہم توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں اور اِس سلسلے میں کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جو تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ دیگر منصوبوں کو بھی انشاء اللہ مقررہ مدت میں پورا کر لیا جائیگا۔ توانائی کے شعبے میں خودکفالت ہماری اولین ترجیح ہے۔ توانائی سے ملکی معیشت ترقی کریگی اور اچھی معیشت سے ملک ترقی کریگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے ابھی 2سال ہوئے ہیں اور ہم نے ملکی ترقی کے اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت ہمیں بجلی کے تین ہزار شارٹ فال کا سامنا ہے اور اس کو ہر حال میں جلداز جلد پورا کیا جا رہا ہے۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=435662

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha