پاک بھارت ایٹمی جنگ ماحول کیلئے تباہ کن، دنیا بھر کی فصلیں متاثر ہونگی، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے ماحول پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے اور اس سے دنیا بھر کی زراعت پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے۔ جاپان اور آسٹریلیا نے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ پر ایک مشترکہ رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش کردی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو نہ صرف ماحول بلکہ دنیا بھر کی فصلوں پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہونگے لہٰذا خطے میں نیوکلیئر دوڑ کو کم کرنے کی ضرورت ہے رپورٹ میں کہاگیا کہ دونوں ممالک ہیرو شیما پر گرائے جانے والے سائز کے اگر ایٹم بم ایک دوسرے کے شہروں پر گراتے ہیں تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 80 ء کی دہائی میں سائنسدانوں نے نیوکلیئر جنگ کے اثرات اور ممکنہ آلودگی سے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاری سے اٹھنا والا دھواں کئی دہائیوں تک سورج کی روشنی کو زمین پر پڑنے سے نہ صرف روک سکتاہے بلکہ نیوکلیئر ونٹر کا بھی سبب بن سکتاہے اس سے کئی درخت اور جانور تباہ و برباد ہونگے۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=406709
Related posts:
- احتجاجی دنیا …… تخلیقی دنیا -حسن نثار
- 1998 ء میں کئے گئے ایٹمی دھماکے ناکام ہوگئے تھے،بھارتی سائنسدان کا اعتراف، دعویٰ درست نہیں ہے،حکومت
- برطرف کر کے مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا،ضیاء الحق کا طیارہ فضاء میں نہیں زمین کیساتھ ٹکرانے سے تباہ ہوا،محمود علی درانی
- دنیا کی سب سے بڑی کرپشن-منو بھائی
- ماہرین نے چاند کی سطح پر سوراخوں کو رہائش کیلئے موزوں قرار دیدیا