بنگلہ دیش کی عدالت عالیہ نے ملک میں درجنوں اسلامی سیاسی جماعتوں کو پارٹی کے نام سے اسلام کا لفظ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ۔وزیر قانون نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق اسلامی سیاسی پارٹیوں کو اپنی انتخابی مہم کے دوران مذہب کا نام استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عدالت عالیہ کے 2005ء کا فیصلہ جس کے تحت آئین کی پانچویں ترمیم کو یکسر ختم کر دیا گیا تھا کو برقرار رکھتے ہوئے اتوار کے روز قرار دیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنی انتخابی مہم کے دوران اسلام کو سیاست میں شامل نہیں کر سکتی ہے ۔بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نے عدالت عالیہ کے مذکورہ احکامات کے خلاف نظرثانی کیلئے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے قبل 70 کی دہائی سے بنگلہ دیش کے آئین میں اس امر کی گنجائش موجود تھی کہ سیاسی پارٹیاں انتخاب جیتنے کیلئے اسلامی عقائد کے پرچار کو اپنی مہم کا حصہ بنانے میں آزاد تھیں جسے ہائی کورٹ نے آئین کی پانچویں ترمیم کے خاتمے کے ساتھ ہی یکسر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=399850

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha