خبريں اردو سے محبت کرنے والوں کے لۓ

4Jan/100

امریکا نے برطانیہ کواپنے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکہ نے اسلامی انتہا پسندی میں اضافے کا ذمہ دار اپنے قریبی اتحادی برطانیہ کو قرار دیدیا۔ امریکہ کے اعلیٰ پالیسی سازوں کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ اس کا قریبی اتحادی برطانیہ خود بن رہا ہے جہاں مسلمانوں میں انتہا پسندی کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ حال ہی میں نائیجیریا کے شہری فاروق عبدالمطلب کی جانب سے امریکی طیارے میں بم دھماکے کی کوشش کو اس بات کا ایک اور ثبوت قرار دیا گیا کہ لندن انتہا پسندی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پالیسی سازوں نے اس بات پر برطانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہاں برطانوی مسلمانوں میں انتہا پسندی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی مسلمان اعتدال پسند ہیں۔

  • Share/Bookmark

Related posts:

  1. ماہرین نے چاند کی سطح پر سوراخوں کو رہائش کیلئے موزوں قرار دیدیا
  2. عالمی معیار کا جدید پاسپورٹ تیار کرنے پر پاکستان رول ماڈل قرار

Comments (0) Trackbacks (0)

No comments yet.


Leave a comment


No trackbacks yet.

Canonical URL by SEO No Duplicate WordPress Plugin