نیو یارک (جنگ نیوز) امریکی ماہرین نے چاند کی سطح پر آتش فشاں کے پھٹنے سے بننے والا 213 فٹ چوڑا اور 260 فٹ گہرا سوراخ دریافت کرکے اسے انسانی رہائش کیلئے موزوں ترین جگہ قرار دیا ہے۔ امریکن جیوفزیکل یونین کے جریدے جیو فزیکل ریسرچ لیڈز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس بڑے سوراخ جس کو لاوا ٹیوب کا نام دیا گیا ہے میں رہنے کی صورت میں انسان کو سورج کی خطرناک شعاعوں اور شہاب ثاقب اور درجہ حرارتمیں شدید کمی بیشی جیسے خطرات کا بہت کم سامنا کرنا پڑے گا۔ دریں اثناء جاپانی ماہرین نے بھی ممکنہ انسانی رہائش اور تحقیقی مشنز کیلئے چاند کی سطح پرپائی جانے والی ان لاوا ٹیوبز کو موزوں ترین مقامات قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے والے چاند کی سطح پر بڑے سوراخ کی دیواریں آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کے ٹھنڈا ہونے سے بنی ہیں اس لئے یہ مضبوط ہیں اور ان کے گرنے کا کوئی امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ لاوا ٹیوبز چاند اور زمین کے ساتھ ساتھ مریخ کی سطح پر بھی موجود ہیں جو آتش فشاں کے پھٹنے یا بڑی جسامت کے شہاب ثاقب گرنے سے وجود میں آئی ہیں۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=399656

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha