اسلام آباد(جنگ نیوز)سرگودھا سے گرفتارکئے گئے پانچ امریکی شہریوں سے چشمہ بیراج کے نقشے برآمدہوئے ہیں اوران افرادنے پاکستان میں مختلفتنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سینئر پاکستانیپولیس حکام کے مطابق گرفتار امریکیوں سے چشمہ بیراج کے نقشے برآمدہوئے ہیں جس سے ملحقہ علاقے میں ایٹمی بجلی گھربھی موجودہے،حکام کے مطابق ان افرادکے طالبان سے بھی روابط تھے اورانہوں نے پاکستان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔برطانوی خبرایجنسی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے سرگودھا پولیس کے سربراہ عثمان انورنے کہا کہ طالبان نے ان افرادکوپاکستان میں حملوں میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی اوران افرادنے طالبان کو آخری ای میل کی تھی اس میں چشمہ بیراج کا بھی ذکرتھااس لئے یہ لوگ میانوالی جارہے تھے۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=397956

 Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

   
© 2012 خبريں Suffusion theme by Sayontan Sinha