عالمی معیار کا جدید پاسپورٹ تیار کرنے پر پاکستان رول ماڈل قرار
اسلام آباد ( طاہر خلیل ) مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ( ایم آر پی ) کے عالمی معیار پورے کرنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ( آئی سی اے او) کی طرف سے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی تنظیم شہری ہوا بازی کی کانفرنس مانٹریال میں ختم ہوگئی جس میں پاکستان سمیت 170 ملکوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کی نمائندگی نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک نے کی ۔ طارق ملک نے ” جنگ “ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی کانفرنس نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے پاکستان کو رول ماڈل قرار دیا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کی رجسٹریشن اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے اجراء کے سلسلے میں نہ صرف مقررہ عالمی معیار پورے کئے ہیں بلکہ اپنی خدمات دوسرے ترقی پذیر ملکوں کو پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 8 لاکھ افراد کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری ہو چکے ہیں جبکہ کینیا کیلئے 6 لاکھ ای پاسپورٹ تیار کرکے بین الاقوامی مقابلے کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔
Related posts:
- سولر اور ونڈ انرجی سے1150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار
- قصہ یک درویش۔ ماڈل 2009ء-عطاء الحق قاسمی
- امریکا نے برطانیہ کواپنے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
- ماہرین نے چاند کی سطح پر سوراخوں کو رہائش کیلئے موزوں قرار دیدیا
- بنگلہ دیش : سیاست میں مذہب کا نام استعمال کرنے پر پابندی