لندن - لامذہبیت فطرت سے جنگ ہے انسانوں کو اپنے ارتقا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ پر یقین کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ سائنس دانوں نے طویل تحقیق کے بعد کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہے کہ بچوں کے دماغ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ان کے دماغ میں وقت گزرنے کے ساتھ ہونے والی تبدیلیاں مذہبی تجربات سے تعلق رکھتی ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق مذہبی رجحانات کے ساتھ ارتقا پانے والے گروپس اپنے عقائد سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ اجتماعیت کے عادی ہوتے ہیں اور ان کی بقا کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کے ڈیولپمنٹل سائیکالوجی کے پروفیسر بروس ہڈ کہتے ہیں کہ ہماری تحقیق کے مطابق بچوں میں فطری اور جبلی طور پر وجوہ اور اسباب پر یقین ان کی طبع میں محفوظ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ خودبخود مابعد الطبیعیاتی عقائد پر ایمان رکھنے لگتے ہیں۔ پروفیسر ہڈ کا کہنا تھا کہ انتہائی سخت قسم کی لامذہب لوگ بھی کسی قاتل کا عضو پیوند کاری کے لئے لینا پسند نہیں کرتے کہ ان کا مابعد الطبیعیاتی اور مافوق الفطرت تصور یہ ہے کہ انسان کی انفرادی شخصیت اس کے اعضا میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ روحانیت کا تعلق ہمارے دماغ سے انتہائی گہرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تصورات اور تجربات دماغ کے ایک خاص حصے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ لوگ روحانیت کی پروگرامنگ کے پیدا ہوتے ہیں جو ان دماغی حصوں میں برقی سرگرمی کا سبب بنی ہے۔ پنسلوانیا یونیورسٹی کے ریڈیولوجی کے پروفیسر اینڈریو نیوبرگ نے دماغ میں عقائد کے نیٹ ورک کی تلاشی کے لئے دماغ کی عکس بندی کی تکنیک اختیار کی۔ کاسہٴ سر میں کنپٹی کا دماغ کے دیگر حصوں کے ساتھ باہمی عمل مذہبی تجربات اور روحانیات کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان تمام تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان پیدائشی طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت اور مذہبی پریکٹس کے لئے پیدا ہوا ہے-

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=373597

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks
  • Add to favorites
  • email

Related posts:

  1. پاک بھارت ایٹمی جنگ ماحول کیلئے تباہ کن، دنیا بھر کی فصلیں متاثر ہونگی، اقوام متحدہ
  2. کتنا بدل گیا انسان
  3. سعودی باشندے نے عدالت میں ”جن“ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
  4. بینڈ باجے سے سرکاری محکموں تک ۔۔۔۔ چوہدری ذبیح اللہ بلگن
  5. ماہرین نے چاند کی سطح پر سوراخوں کو رہائش کیلئے موزوں قرار دیدیا

Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha