ٹوکیو (عرفان صدیقی /نمائندہ جنگ ) جاپان میں مقیم دو سوپاکستانی جاپانی شہریت حاصل کرچکے ہیں جبکہ عنقریب یہ تعداد ہزاروں میں ہوجائیگی، یہ بات سینئر پاکستانی نژاد جاپانی شہری اور مقامی صحافی ناصر ناکاگاوا نے اپنی ایک اخباری رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس تیزی سے پاکستانی شہریوں کو جاپانی شہریت کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو رہی ہیں اتنی ہی تیزی سے پاکستانی برادری میں جاپانی شہریت کے حصو ل کے لیئے کوششوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ناصر ناکاگاوا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں صرف پانچ سال قانونی قیام کے بعد ہر غیر ملکی شہری جاپانی نیشنلٹی کا حقدار ہو جاتا ہے تاہم جاپانی شہریت کے لیئے بنیادی جاپانی زبان کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ ناصرناکاگاوا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی جاپان کی مقامی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے اور عنقریب برطانیہ ،کینیڈا اور امریکہ کی طرح قومی سیاست میں بھی حصہ لیتی نظر آئے گی ۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=370905

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks

Related posts:

  1. جاپانی کمپنی نے بیٹری سے چلنے والی ٹیکسی متعارف کرادی
  2. یورپین وارنٹ گرفتاری کے تحت ہزاروں برطانوی شہریوں کو ملک بدر کردیا جائے گا
  3. اسرائیل20سال میں دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا،سی آئی اے
  4. تمباکو نوشی آئندہ برس 6ملین افراد کو نگل لے گی، امریکی طبی ماہرین

Leave a Reply

(required)

(required)

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha