خبريں اردو سے محبت کرنے والوں کے لۓ

28Aug/090

تمباکو نوشی آئندہ برس 6ملین افراد کو نگل لے گی، امریکی طبی ماہرین

واشنگٹن (جنگ نیوز) تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے آئندہ برس 6 ملین افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ گذشتہ روز یہ بات امریکن کینسر سوسائٹی کی رپورٹ میں کہی گئی۔ امریکی طبی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی ہر سال براہ راست میڈیکل اخراجات، زمین کی زرخیزی میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی کی صورت میں 5 ارب ڈالر کا نقصان پہنچاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک کھرب افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں جن میں سے 260 ملین خواتین شامل ہیں۔ تمباکو نوشی کے کُل اخراجات نے جی ڈی پی کی مد میں ملکی دولت بھی 3.6 فیصد تک کم کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر دسویں شخص میں ایک تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتا ہے۔ اگر یہی رجحان جاری رہا تو 2020ء تک ہلاکتوں کی تعداد 7 ملین سالانہ تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 برسوں کے دوران امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں تمباکو استعمال کرنے کی شرح میں کمی جبکہ ترقی پذیر ممالک میں اس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=370778

  • Share/Bookmark

Related posts:

  1. ماہرین نے چاند کی سطح پر سوراخوں کو رہائش کیلئے موزوں قرار دیدیا

Comments (0) Trackbacks (0)

No comments yet.


Leave a comment


No trackbacks yet.

Canonical URL by SEO No Duplicate WordPress Plugin