لندن (جنگ نیوز)سیکڑوں برطانوی شہریوں کو معمولی جرائم مثلاً ڈرائیونگ کے قواعد کی خلاف ورزیوں سے لے کر شراب نوشی اور مرغی چرانے کے الزام میں برطانیہ سے بیدخل کر دیا جائے گا۔ اس پر عمل اگلے سال شروع ہوگا جب برطانیہ نئے یورپی یونین معاہدے پر دستخط کردے گا۔ نئے قوانین کے تحت ہر وہ شخص جس کے خلاف یورپین وارنٹ گرفتاری جاری ہوگا گرفتار کرلیا جائے گا لیکن اس کے خلاف قانونی کارروائی اسی ملک میں ہوگی جہاں کیلئے یہ وارنٹ جاری ہوگا۔ شیڈو وزیر انصاف ڈومینک گریو نے خبردار کیا کہ شنگن انفارمیشن ٹو سسٹم کو اختیار کرنے کا نتیجہ معمولی جرائم میں سینکڑوں افراد کی بیدخلی اور بیرون ملک حوالگی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت برطانوی عدالتوں کو لازمی طور پر بیدخلی کی اجازت دینی پڑے گی خواہ متعلقہ ملک میں انصاف کا معیار کتنا ہی پست کیوں نہ ہو۔ گذشتہ ماہ ایک 20 سالہ طالب علم اینڈریو سیمیو کو یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت ایک جھگڑے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد یونان بھیج دیا گیا حالانکہ اینڈریو سیمیو کا دعویٰ تھا کہ پولیس نے اس کے دوستوں پر تشدد کرکے انہیں اس کو جرم میں ملوث کرنے پر مجبور کیا۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت 504 افراد کو گرفتار کرکے برطانیہ بدر کیا گیا۔ اس میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس پر شراب کے نشے میں مرغی چرانے کا الزام تھا اور اس شخص نے مالک کو مرغی واپس بھی کردی تھی۔ ابھی تک اس نظام کے تحت بہت کم لوگوں کو بیرون ملک بھیجا گیا ہے لیکن آئندہ اپریل سے جونہی برطانیہ اس نظام کو اختیار کرلے گا سالانہ 1050 سے 1700 تک افراد کو بیرون ملک بھیجا جائیگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک یورپی ملکوں میں انصاف کے نظام کو بہترین نہیں بنایا جائے گا برطانوی عوام کے ساتھ ناانصافی میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ماہرین کے مطابق یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت بیدخلیوں میں تین گنا اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ہی ناانصافی میں بھی تین گنا اضافہ ہوگا۔ ایک برطانوی فائرمین کو پرتگال میں فٹ بال میچوں کے دوران غنڈہ گردی کے الزام میں دو سال کی سزا دی گئی اور اسے کسی وکیل یا مترجم کی مدد فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا گیا۔

Source: http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=368801

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • StumbleUpon
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Yahoo! Buzz
  • Twitter
  • Google Bookmarks
  • Add to favorites
  • email

Related posts:

  1. بیورو کریسی یہ رقم بھی کھا جائے گی ۔۔۔۔ ملک ریاض حسین کا کالم حقیقت
  2. 200پاکستانی شہریوں نے جاپانی شہریت حاصل کرلی ہے
  3. امریکی فورسز نے گذشتہ6برس میں پاکستان کے اندر4خفیہ زمینی کارروائیاں کیں،برطانوی اخبار
  4. اوورسیز پاکستانیوں کو احساس کمتری سے باہر نکالا جائے گا، فاروق ستار
  5. پاکستان کی جوہری تنصیبات3 بار القاعدہ اور طالبان کے حملوں کا نشانہ بنیں،برطانوی پروفیسر

Leave a Reply

(required)

(required)

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

© 2010 خبريں Suffusion WordPress theme by Sayontan Sinha