جدہ (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومت سے گفت و شنید جاری ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد اہم اعلان کیاجائے گا ۔ یہ بات انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو تیسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے لیکن اب انہیں اس احساس کمتری سے باہر نکالا جائیگا ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو مستحکم ادارہ بنایاجائیگا اور بیرون ملک سے زرمبادلہ کی بھاری رقوم پاکستان بھیجنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی خطرات کا سامنا ہے جسکا مقابلہ ہمیں قومی یکجہتی کے ذریعے کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلدیاتی نظام ختم کیاگیا تو یہ جمہوریت کا قتل ہوگا ہمیں ملک کی ترقی کے لئے متوسط طبقے کو آگے آنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا ۔
Aug 192009
Recent Comments