واشنگٹن (جنگ نیوز) جنگ کے موضوع پر لکھی جانے والی نئی کتاب ”وائرڈ فار وار“ کے امریکی مصنف پیٹرسنگر نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آلات حرب کا استعمال ہوگا، یہ جنگیں میدانوں، پہاڑوں اور سمندروں کی بجائے کمروں (کنٹرول رومز) میں بیٹھ کر لڑی جائیں گی۔ ان جنگوں میں فوجی کم جبکہ شہری زیادہ تعداد میں مارے جائیں گے۔ مصنف کا کہنا ہے کہ مشینی جنگ کی تازہ ترین مثال افغانستان، عراق اور پاکستان میں وہ ڈرون حملے ہیں جنہیں ان کے پائلٹ ہزاروں میل دور کنٹرول رومز میں بیٹھ کر بے خطر جوائے سٹک سے کنٹرول کرتے ہیں، ایسے ہی جدید ترین روبوٹس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جو آنے والے وقت میں دشوار گزار اور خطرناک راستوں پر افرادی قوت کی براہ راست مداخلت کے بغیر دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنا سکیں گے۔ مصنف کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دھماکہ خیز مواد سے بھری خود کار گاڑیاں جنگوں میں استعمال ہوں گی اور جنگ کرنے والاملک اپنے فوجیوں اور افرادی قوت کو دشمن کی زد میں لائے بغیر اپنا دفاع کر سکیں گے۔
Aug 172009
Recent Comments