کھاروچھان(اے ایف پی)بجلی کے شدیدبحران سے دوچار پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے سائنسدان نے پن چکی جنریٹر(ونڈ ٹربائن) کے کامیاب استعمال سے اپناگھریلو مسئلہ حل کرنے کے بعد کراچی سے 150کلومیٹر دورایک چھوٹے سے جزیرے کھارو چھان کے باسیوں کی زندگی روشن کردی ہے۔ مقامی باشندوں نے اس ٹیکنالوجی کو اپنی زندگی میں باعث رحمت انقلاب قراردیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اپلائیڈ فزکس میں گریجویشن کرنے والے شاہ کمال کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران ،جس کے دوران 40ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی بڑھنے کے باوجود دن میں10گھنٹے کے تعطل،نے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے پن چکی جنریٹر ڈیزائن اور اسے کراچی میں اپنے مکان کی چھت پرنصب کرنے پر مجبور کیا۔شاہ کمال کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے مسائل حل کئے تو میں نے سوچھا کہ کیوں نہ ایسے ہی فوائد دوسرے لوگوں کو بھی مہیا کئے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کھاروچھان میں 5ونڈ ٹربائن سے 100گھروں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ اس کے علاوہ 4اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیکنالوجی کابڑامستقبل بڑا شاندار دیکھتا ہوں۔
Daily Jang, 31-07-09
Related posts:
- 1998 ء میں کئے گئے ایٹمی دھماکے ناکام ہوگئے تھے،بھارتی سائنسدان کا اعتراف، دعویٰ درست نہیں ہے،حکومت
- ’زندگی عذاب بن گئی- زیادتی کا شکار ہونے والی رضیہ کا شکوہ
- بجلی بچانے کا انوکھا طریقہ، بنگلہ دیش میں سوٹ پہننے پر پابندی
- سولر اور ونڈ انرجی سے1150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار
- روشن آدمی…کالے قول-حسن نثار










I read out this news about this marvellious effort to cop with the current electricity criris, thats great… and wonderful… !!!
o God, give such wisdom and way of thinking to all of our people, including me, (not the leaders, because they assume themselves the most intelligent ones) that they may be able to solve such social & economical problems of our country…
salaaaam Pakistan