پٹیالہ …بچوں کو تعلیم و تربیت کے لیے اسکول میں داخل کروانا تو معمول کی بات ہے لیکن بھارت میں بدتمیز اور شرارتی بندروں کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بھارتی ریاست پنجاب کے لوگ جنگلوں میں رہنے والے بندروں سے بہت تنگ ہیں یہ بندر نہ صرف ان کے کھانے پینے کی چیزیں بلکہ دیگر سامان بھی چرالیتے ہیں اور کھانے کے لیے ان کا انسانوں پر حملہ کرنا عام ہے۔ اسی لیے محکمہ جنگلات نے فیصلہ کیا ہے کہ شرارتی بندروں کو تمیز سکھانے کے لیے ایک اسکول کھولا جائے جہاں انھیں تہذیب و شائستگی سکھائی جائے گی۔اسکول میں ایسے سائنسی طریقے استعمال کیے جائیں گے جن کی مدد سے بندروں کو تمیز سکھائی جائے گی اسکول میں کم از کم سو بندروں کو رکھا جائے گا۔ یہ اسکول پنجاب کے شہر پٹیالہ میں کھولا جائے گا جو کہ ایک چھوٹے چڑیا گھر کی طرز پر ہوگا۔ پنجاب میں65 ہزار سے زیادہ جنگلی بندر ہیں۔
Jul 262009

Recent Comments