ٹوکیو…پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت اورآلودگی پر قابو پانے کیلئے جاپان کی معروف آٹومیکر کمپنی نے بجلی سے چلنے والی ٹیکسی کار متعارف کرائی ہے۔ جاپان کی معروف آٹو میکر کمپنی کی تیار کردہ چھ سو ساٹھ سی سی انجن والی کار جاپان کے صوبے نیگاتا میں متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسی ایک سو ساٹھ کلو میٹر تک ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے پر باآسانی سفر کر سکتی ہے۔ کمپنی نے بیٹری کے لئے خصوصی چارجر بھی تیار کیا ہے۔مسافروں کے لئے ٹیکسی کا ابتدائی کرایہ چھ سو ساٹھ ین فی ڈیڑھ کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ |
Courtesy: Daily Jang, 25-Jul-09
very good, please sent it to pakistan