| مدینہ منورہ ٹی وی رپورٹ سعودی عرب میں ایک خاندان نے ”جن“کے خلاف ان کو ہراساں کرنے کے الزام لگا کر عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔سعودی عرب کے ایک اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ایک خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ جنوں نے ان کو اور ان کے خاندان کے افراد کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔جنوں نے ان کو گھر چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کو ڈریا اور ان پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اس نے مجبوراً گھر چھوڑ دیا۔مقامی عدالت کے جج نے درخواست کنندہ کے بیان کی سچائی کو معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ |
Recent Comments